Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اس سال انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہونے والا عالمی کپ اس مرتبہ 1992 ورلڈکپ کے فارمیٹ پر کھیلا جائے گا۔ اس مرتبہ دس ٹیمیں میگا ایونٹ میں شرکت کریں گی اور ایسوسی ایٹ ممالک کو ورلڈکپ کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ نیپال کے ابھرتے ہوئے لیگ اسپنر سندیپ لمیچنے اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں اور انھوں نے آئی سی سی سے ورلڈکپ میں ٹیمیں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سندیپ لمیچنے نے کہا کہ ورلڈکپ میں کم از کم 16 ٹیمیں شامل ہونی چاہیئں، اسے 10 ٹیموں تک محدود کرنا نئی کرکٹ اقوام کے پلیئرز کے ساتھ ناانصافی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں ٹیموں کی تعداد کم ہونے سے ہمارے جیسے کھلاڑیوں کی دل شکنی ہوتی ہے۔