Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کی ورلڈکپ ٹیم میں شامل نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کرکٹ کیریئر اب تک کسی خواب سے کم نہیں ہے۔ تین سال پہلے ڈومیسٹک کرکٹ میں قدم رکھنے والے شاہین شاہ آفریدی نے تیزی سے کامیابی کی منزلیں طے کیں اور اب ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بھی بن گئے۔ دسمبر 2016 میں شاہین شاہ آفریدی نے فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا۔
جنوری 2018 میں انھیں انڈر-19 ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا حصہ بنایا گیا تو انھوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ فروری 2018 میں ان کا پاکستان سپر لیگ میں ڈیبیو ہوا تو وہ سلیکٹرز کی توجہ کا مرکز بنے۔ اپریل 2018 میں انھوں نے پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا اور اس کے 6 ماہ بعد ہی ان ون ڈے ڈیبیو بھی ہو گیا۔
اس کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے دسمبر 2018 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ ورلڈکپ اسکواڈ میں محمد عامر اور عثمان خان شنواری کی عدم موجودگی میں شاہین شاہ آفریدی پر بھاری ذمہ داری عائد ہو گی اور دیکھنا یہ ہے کہ وہ قوم کی توقعات پر پورا اترتے ہیں یا نہیں۔