Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سرفراز احمد کے چھوٹے بھائی عبدالرحمان بھی کرکٹر ہیں اور وہ پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے خلاف انھوں نے اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالتے ہوئے 77 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سرفراز احمد نے اسلام آباد میں موجود چھوٹے بھائی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے ساتھ سیلفی لی اور شاندار بیٹنگ پر انھیں داد دی۔
سرفراز احمد نے یہ تصویر ٹویٹر پر اپلوڈ کی جس پر محمد عامر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے بھائی کی فیورٹ شاٹ کیا ہے؟ مجھے یہ پتا ہونا چاہیے کیونکہ کبھی ان کے خلاف بولنگ کرنا پڑ سکتی ہے۔ سرفراز احمد نے جواب میں کہا کہ عبدالرحمان آپ کی طرح بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتے ہیں اور کوور پر اچھا کھیلتا ہیں۔ سرفراز احمد فارغ اوقات میں اپنے چھوٹے بھائی کی کوچنگ کرتے بھی نظر آتے ہیں۔