سعید اجمل کے جانے کے بعد سے آج تک پاکستان ٹیم کو کوئی اچھا آف اسپنر نہیں مل سکا ہے اور ابھی تک اچھے آف اسپنر کی تلاش جاری ہے۔ سابق اسپنر سعید اجمل صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں اپنی کرکٹ اکیڈمی چلا رہے ہیں اور کھلاڑیوں کی کوچنگ میں بھی مصروف ہیں۔ شائقین کو امید ہے کہ سعید اجمل اپنی اکیڈمی سے پاکستان کو ایک اچھا آف اسپنر دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
سعید اجمل اکیڈمی کی ٹیم دبئی میں میچز کھیلنے گئی ہے اور جادوگر اسپنر کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بین الاقوامی دورے کے لیے پرجوش ہیں اور اچھی پرفارمنس مظاہرہ کریں گے۔ سعید اجمل نے پاکستان کی جانب سے 35 ٹیسٹ میں 178، 113 ون ڈے میں 184 اور 64 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 85 وکٹیں حاصل کیں۔