Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

Indian Premier League (IPL) 2019

انڈین پریمیر لیگ میں جوز بٹلر کو متنازع طریقے سے رن آؤٹ کرنے کے بعد کنگز الیون پنجاب کے رویچندرن ایشون پر کڑی تنقید ہوئی تاہم لگتا یہ ہے کہ اس تنقید کا ان پر ذرا بھی اثر نہیں ہوا۔ رویچندرن ایشون دہلی کیپیٹلز کے خلاف ایک مرتبہ پھر یہ حرکت کرتے کرتے رک گئے۔ اس کے بعد شیکھر دھون نے ان کا خوب مذاق اڑایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ڈیل اسٹین نے بھی ایشون کو اپنے نشانے پر رکھ لیا۔ ایک فین نے ٹویٹر پر بہترین بولنگ لائن کی بات کی تو ڈیل اسٹین نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بہترین باولنگ لائن اپ جسپریت بمراہ، کگیسو رباڈا، عمران طاہر اور ایشون پر مشتمل ہو سکتی ہے کیونکہ بمراہ بولڈ کرنے، رباڈا کیچ آؤٹ کرنے، عمران طاہر ایل بی ڈبلیو کرنے اور ایشون متنازع طریقے سے آؤٹ کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔