لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین عابد علی نے کہا کہ سلیکٹرز اور مینجمنٹ نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ عابد علی نے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی ہار نہیں مانی، ورلڈکپ کے دوران ایسی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا جس کا مجموعی طور پر فائدہ قومی ٹیم کو ہو۔ اوپننگ بیٹسمین نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر، انضمام الحق اور محمد یوسف میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور سچن ٹنڈولکر سے ملنے کا بہت شوق ہے اگر وہ ورلڈکپ میں آئے تو ان سے ملاقات کروں گا اور مجھے یقین ہے کہ وہ انکار نہیں کریں گے۔ عابد علی نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز کے سر ویو رچرڈز سمیت دنیا کے دوسرے عظیم کرکٹرز سے بھی ملنا چاہوں گا۔