Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکا میں دہشت گردی کے واقعات اور متعدد دھماکوں میں کئی انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں مگر پاکستان انڈر-19 ٹیم کی دورے کے حوالے سے تیاریاں شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر-19 ٹیم کے دورہ سری لنکا کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ٹیم 30 اپریل کو سری لنکا روانہ ہو گی۔ قومی ٹیم دورہ سری لنکا پر دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم کولمبو پہنچنے کے بعد گال اور ہمبنٹوٹا میں میچز کھیلے گی۔
پہلا چار روزہ میچ 3 سے 6 مئی تک گال میں ہو گا جبکہ دوسرا چار روزہ میچ 9 مئی سے ہمبنٹوٹا میں شروع ہو گا۔ تین ون ڈے میچز 15، 17 اور 20 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق سری لنکا کی صورتحال پر نظر ہے، سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد ہی ٹیم بھیجنے کا حتمی فیصلہ ہو گا۔ دورے کے لیے پاکستان انڈر-19 کا تربیتی کیمپ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہے۔