Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کو چار ماہ پہلے تک شاید کوئی بھی نہیں جانتا تھا مگر اب وہ قومی ٹیم کی جانب سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہونے والا ورلڈکپ کھیلنے جا رہے ہیں۔ فاسٹ بولر محمد حسنین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کھیلنے کی خواہش تو بہت تھی مگر اللہ نے بہت جلدی پوری کر دی جس پر میں اللہ کی ذات کا بہت شکر گزار ہوں۔
محمد حسنین نے کہا کہ ورلڈکپ کی ٹیم میں منتخب ہونا میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے، میری پوری کوشش ہو گی کہ بہترین پرفارمنس دکھا کر قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروں۔ انھوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ورلڈکپ میں ویرات کوہلی اور اسٹیو اسمتھ کو ضرور آؤٹ کروں۔ نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ اپنی فٹنس پر بہت محنت کر رہا ہوں اور میری کوشش ہے کہ بولنگ کی رفتار کو مزید بڑھاؤں۔