پاکستان کے سابق کپتان معین خان نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم گزشتہ کچھ عرصے سے بہت اچھا پرفارم کر رہی ہے، کچھ کھلاڑی ایسے ہیں جو ورلڈکپ میں شاندار پرفارمنس دکھا کر قومی ٹیم کو فتح دلا سکتے ہیں۔ معین خان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں کسی کھلاڑی کو پاکستانی ٹیم کا 'ٹرمپ کارڈ' قرار نہیں دے سکتے، جیت کے لیے پوری ٹیم کو کوشش کرنا ہو گی۔ معین خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اس ٹیم میں بہت سے میچ ونرز موجود ہیں مگر کامیابی حاصل کرنی ہے تو ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ کرکٹ کی وجہ سے پوری قوم متحد ہوتی ہے اور امید ہے کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ معین خان نے امید ظاہر کی کہ پاکستان ٹیم 1992 ورلڈکپ کی تاریخ دہرائے گی۔