Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر آندرے رسل نے اپنی پاور ہٹنگ کی صلاحیت کا کریڈٹ کرس گیل کو دے دیا۔ آندرے رسل نے کہا کہ چار سال پہلے تک میں اتنی بہتر پاور ہٹنگ نہیں کر سکتا تھا، میں بیٹنگ میں چھوٹے اور کم وزن والے بلے کا استعمال کیا کرتا تھا جس کے باعث مجھے چھکے لگانے میں مشکل ہوتی تھی۔
آل راؤنڈر نے بتایا کہ 2016 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کرس گیل کے ساتھ بیٹنگ کر رہا تھا وہاں انہوں نے مجھے بتایا کہ تمہارے اندر پاور ہٹنگ کی صلاحیت موجود ہے تم جو ابھی کارکردگی پیش کر رہے ہو اس سے کہیں زیادہ بہتر ہٹنگ کر سکتے ہو۔
انھوں نے بتایا کہ کرس گیل نے مجھے مشورہ دیا کہ بھاری بلے کا استعمال کرو اور اس مشورے نے میری پوری گیم کو بدل دیا۔ آندرے رسل نے مزید کہا کہ کرس گیل کے مشورے پر عمل کیا، خود پر تھوڑی محنت بھی کی اور آج میں گیند کو کسی مشین سے بھی زیادہ دور پھینک سکتا ہوں۔