Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر آئی پی ایل کے 12ویں سیزن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر اب تک 9 اننگز میں ایک سنچری اور 6 نصف سنچریوں کی مدد سے 517 رنز بنا چکے ہیں جہاں ان کی اوسط 73.85 کی رہی ہے۔ ڈیوڈ وارنر آئی پی ایل بارہ میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔
اس کے علاوہ انھوں نے اس سیزن میں بھی 500 رنز مکمل کر کے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ ڈیوڈ وارنر آئی پی ایل کے 5 سیزن کھیل چکے ہیں اور پانچوں ہی مرتبہ انہوں نے 500 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ وہ ایسے پہلے بیٹسمین ہیں جنہوں نے آئی پی ایل میں مسلسل پانچ سیزن میں 500 سے زائد رنز بنائے ہوں۔
ڈیوڈ وارنر اور جونی بیرسٹو پر مشتمل سن رائزرز حیدرآباد کی اوپننگ جوڑی زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ دونوں بیٹسمین نو میچوں میں پہلی وکٹ کی شراکت میں 733 رنز اسکور کر چکے ہیں اور اب تک آئی پی ایل کے ایک سیزن میں کسی ایک جوڑی نے بھی اتنے رنز نہیں بنائے۔