Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے اہم ترین ٹاپ آرڈر بیٹسمین ایلکس ہیلز نے آئی سی سی ورلڈکپ سے چند ہفتوں پہلے ذاتی وجوہات کی بناء پر کرکٹ سے بریک لے لیا۔ لندن کپ میں ایلکس ہیلز نے ناٹنگھم شائر کی نمائندگی نہیں کی اور کاؤنٹی ٹیم کی مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ انھوں نے ذاتی وجوہات کی بناء پر کچھ دیر کے لیے کرکٹ سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا اور واپسی کا کوئی وقت نہیں بتایا۔ ایلکس ہیلز انگلینڈ کی ورلڈکپ ٹیم میں شامل ہیں۔
گزشتہ دو، تین برسوں میں انگلش ٹیم کی کامیابیوں میں ان کا بہت بڑا کردار رہا ہے۔ پاکستان کے خلاف سیریز اور ورلڈکپ کے لیے آئندہ ہفتے انگلش ٹیم کا ٹریننگ کیمپ شروع ہو گا۔ انگلش میڈیا کے مطابق ٹریننگ کیمپ میں بھی ایلکس ہیلز کی شرکت کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ایلکس ہیلز نے 70 ون ڈے میں 6 سنچریوں کی مدد سے 2,419 رنز بنا رکھے ہیں۔