Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو اپنی تیزترین اور خطرناک بولنگ سے کئی کامیابیاں دلائیں مگر کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ان کی بولنگ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ 21 اپریل 2002 کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں پر 275 رنز اسکور کیے تھے۔
پاکستان کی جانب سے محمد یوسف 125 اور یونس خان 69 رنز بنا کر نمایاں بلےباز رہے تھے۔ جواب میں شعیب اختر کی تباہ کن بولنگ کے باعث کیوی ٹیم صرف 122 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔
شعیب اختر نے 9 اوورز میں 16 رنز دے کر 6 وکٹیں کی تھیں جو ان کے کیریئر کا بہترین اسپیل رہا۔ اس بہترین کارکردگی پر شعیب اختر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔ شعیب اختر نے پاکستان کی جانب سے 163 ون ڈے میچز کھیلتے ہوئے 247 شکار کیے۔