پاکستان کے فاسٹ بولر جنید نے اس امکان کو رد کر دیا ہے کہ محمد عامر کی ٹیم میں موجودگی ان کے لیے کسی دباؤ کا باعث ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید خان کا کہنا تھا کہ جو محنت کرے گا وہ اوپر آ جائے گا۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ وہ ہر میچ کیریئر کا آخری میچ سمجھ کر کھیلتے ہیں جس وجہ سے پریشر بھی ہوتا ہے اور میں دباؤ میں زیادہ بہتر پرفارم کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں ایسی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا جس کا فائدہ ٹیم کو ہو، میرا اس بات پر مکمل یقین ہے کہ جب آپ محنت کرتے ہیں تو اللہ اس کا صلہ ضرور دیتا ہے۔ جنید خان نے مزید کہا کہ ٹیم کے سب سے سینیئر کھلاڑی کی حیثیت سے ورلڈکپ کے میچز میں اپنا تجربہ نوجوان بولرز کے ساتھ شئیر کروں گا، میگا ایونٹ کے دوران کسی ایک بیٹسمین کو نہیں بلکہ ہر اچھے بیٹسمین کو آؤٹ کرنا میرا ہدف ہے۔