Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی کرکٹر کی ورلڈکپ میں شرکت مشکوک انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈکپ کے لیے منتخب کی جانے والی پاکستان ٹیم میں شامل نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان وائرس کا شکار ہو گئے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاداب خان کا بلڈ ٹیسٹ کروایا تھا جس میں وائرس کی نشاندہی ہوئی اور ڈاکٹرز نے شاداب خان کو چار ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔
انضمام الحق نے کہا کہ نوجوان لیگ اسپنر انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں اور ہم پرامید ہیں کہ وہ ورلڈکپ سے پہلے صحتیاب ہو جائیں گے۔ چیف سلیکٹر نے کہا کہ شاداب خان ٹیم کے بہت اہم کھلاڑی ہیں اور ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔
شاداب خان کے دورہ انگلینڈ سے باہر ہونے کے بعد یاسر شاہ کو قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ وہ انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔