Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دورہ انگلینڈ اور ورلڈکپ کے لیے منتخب کی جانے والی پاکستانی ٹیم نے کوچنگ اسٹاف اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں 1992 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے رکن رمیز راجہ بھی موجود تھے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہونے والے ورلڈکپ میں کامیابی کے لیے عمران خان نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
قومی ٹیم میں شامل نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اس ملاقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے وقت وہ کافی نروس تھے لیکن اس میٹنگ سے میرا حوصلہ بڑھ گیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے بہت تیزی سے کامیابی کی منزلیں طے کرتے ہوئے پاکستان کی ورلڈکپ ٹیم میں جگہ بنائی اور وہ اچھی کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں۔