Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ورلڈکپ میں فخر زمان اور امام الحق کو 'آٹومیٹک چوائس' قرار دے دیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کپتان سے سوال ہوا کہ دائیں ہاتھ اور بائیں ہاتھ کی اوپننگ جوڑی کو ترجیح دیں گے یا پھر پلان کچھ اور ہے؟ اس پر سرفراز احمد نے کہا کہ ہمارے دونوں اوپنرز بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے ہیں اور ہماری پہلی چوائس بھی وہی ہوں گے کیونکہ دونوں ہی اچھی فارم میں نظر آ رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جہاں تک تیسرے اوپنر کی بات ہے تو ضرورت پڑنے پر عابد علی کو آزمایا جا سکتا ہے۔ سرفراز احمد نے مزید کہا کہ دونوں اوپننگ بیٹسمین بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے ہوں تو کوئی فرق نہیں پڑتا، ماضی میں عامر سہیل اور سعید انور اکٹھے اوپننگ کر چکے ہیں۔ قومی کپتان نے کہا کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک سینیئر کھلاڑی ہیں، ان دونوں کو ٹیم میں کھیلائیں گے اور ان سے سینیئر کی حیثیت سے ہی پرفارمنس لینے کی کوشش کریں گے۔