لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں شامل نعمان بٹ کے وکیل ایڈووکیٹ شیگان اعجاز کے مطابق جسٹس رسال حسن سید نے چیئرمین پی سی بی کو 7 مئی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہائیکورٹ میں کرکٹ بورڈ کے آئین اور نعمان بٹ کے خلاف انکوائری کو چیلنج کیا گیا ہے۔
شیگان اعجاز کا کہنا ہے کہ نعمان بٹ کے خلاف یکطرفہ انکوائری اور پی سی بی کے آئین کو چیلنج کیا گیا ہے کیونکہ نعمان بٹ کے خلاف کارروائی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ پی سی بی نے گورننگ بورڈ کے رکن نعمان بٹ کے خلاف انکوائری شروع کر رکھی ہے اور انکوائری مکمل ہونے تک ان پر بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں شرکت پر پابندی ہے۔