Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان وائرس کا شکار ہو کر انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو چکے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ پوری کوشش کر رہا ہے کہ وہ ورلڈکپ سے پہلے مکمل طور پر صحتیاب ہو جائیں۔ پی سی بی کے مطابق شاداب خان آج انگلینڈ روانہ ہو رہے ہیں جہاں ڈاکٹر پیٹرک کنیڈی شاداب خان کا علاج کریں گے۔
شاداب خان ڈاکٹر پیٹرک کنیڈی کو جمعرات اور جمعہ کو چیک اپ کروائیں گے۔ ڈاکٹرز نے فی الحال شاداب خان کو چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے اور مکی آرتھر بھی اپنی پریس کانفرنس میں اس امید کا اظہار کر چکے ہیں کہ لیگ اسپنر ورلڈکپ سے پہلے صحتیاب ہو جائیں گے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔