Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم دورہ انگلینڈ اور ورلڈکپ کے لیے رات گئے انگلینڈ روانہ ہو گئی۔ قومی ٹیم براستہ دبئی انگلینڈ پہنچے گی۔ پاکستانی دستے میں 17 کھلاڑی اور 10 آفیشلز شامل ہیں۔ لاہور میں لگائے جانے والے ٹریننگ سیشن میں پاکستان ٹیم نے بھرپور تیاری کی۔ قومی ٹیم نے بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور فٹنس پر خصوصی توجہ دی۔ پاکستان ٹیم 27 اپریل کو انگلش کاؤنٹی کینٹ اور 29 اپریل کو نارتھ ہیمپٹن شائر کے خلاف پچاس اوورز کا میچ کھیلے گی۔
یکم مئی کو لیسسٹرشائر کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ ہو گا جس کے بعد انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی 5 مئی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلیںڈ اور پاکستان 8 مئی کو ٹکرائیں گے۔ 24 اور 26 مئی کو پاکستان ٹیم افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کھیل کر میگا ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گی۔