Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

افغانستان نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ گلبدین نائب ورلڈکپ میں افغان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ گزشتہ دنوں افغانستان کرکٹ بورڈ نے اصغر افغان کو قیادت سے ہٹا دیا تھا لیکن انھیں بحیثیت کھلاڑی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ فاسٹ بولر حامد حسن کی تین سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
حامد حسن 2016 کے بعد سے انجری مسائل سے دوچار تھے اور وہ اب تک مکمل فٹ نہیں ہیں۔ افغانستان ٹیم میں گلبدین نائب، محمد شہزاد، نور علی ذدران، حضرت اللہ، رحمت شاہ، حشمت اللہ، نجیب اللہ ذادران، سمیع اللہ شنواری، محمد نبی، راشد خان، دولت ذادران، آفتاب عالم اور مجیب الرحمان شامل ہیں۔ ورلڈکپ میں افغان ٹیم اپنا پہلا میچ یکم جون کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔