Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشان نظر آ رہے ہیں کیونکہ پی سی بی کے ساتھ ان کا معاہدہ ورلڈکپ کے بعد ختم ہو جائے گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی کیونکہ پاکستان میں میرا مشن ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔
مکی آرتھر نے کہا کہ ورلڈکپ کے بعد پی سی بی نے میرے ہیڈکوچ رہنے یا نہ رہنے سے متعلق فیصلہ کرنا ہے۔ مکی آرتھر کو 2016 میں قومی ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کیا گیا تھا اور ان کی کوچنگ میں ہی پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ تمام کوچز کے معاہدوں میں توسیع کے حوالے سے چپ سادھے ہوئے ہے اور تمام ہی کوچز کی مدت میں توسیع کا فیصلہ ورلڈکپ میں پرفارمنس دیکھ کر کیا جائے گا۔