Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستانی کرکٹر آصف علی کی بیٹی کینسر کی بیماری میں مبتلا ہیے اور مختلف اسپتالوں میں ان کا علاج بھی کیا گیا لیکن وہ ابھی تک صحتیاب نہیں ہو سکیں۔ آصف علی کا کہنا ہے بیٹی کو علاج کے لیے امریکا لے کر جا رہے ہیں۔ آصف علی کو جلدازجلد بیٹی کو امریکہ لے کر جانا تھا اور اس سلسلے میں امریکی سفارتخانے نے بھی ان سے تعاون کیا اور ایک گھنٹے میں ویزہ جاری کر دیا۔
ویزے کے حصول کے لیے جن لوگوں نے آصف علی کی مدد کی انھوں نے ان سب کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے ٹویٹ میں آصف علی نے اپنی بیٹی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
ان کے ساتھی کھلاڑیوں، دوست احباب اور مداحوں نے ننھی پری کے لیے ڈھیروں دعائیں کیں۔ واضح رہے کہ آصف علی اس وقت دو محازوں پر لڑ رہے ہیں، وہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں بھی شامل ہیں اور بیٹی کے علاج پر بھی ان کی پوری توجہ ہے۔