Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر میں جارحانہ کرکٹ کھیلے بغیر نمبرون بیٹسمین بن سکتا ہوں تو پھر مجھے پاور ہٹنگ کی ضرورت نہیں ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ جب مجھے تیز کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے تو میں تیزی سے رنز بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ میں صرف ایسی شاٹس نہیں کھیلتا جس سے چوکا لگے، میں بڑی شاٹس کھیلنے کی پریکٹس کرتا ہوں اور جب ضرورت ہوتی ہے تو میں اپنا بیٹنگ گیئر تبدیل کر لیتا ہوں۔ نوجوان بیٹسمین نے موقف اختیار کیا کہ میرا رول یہ ہے کہ میں پورے اوورز کھیلوں۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ آخر تک کریز پر موجود رہوں اور اس طرح کی کرکٹ کھیلوں جس سے ٹیم کو فائدہ ہو۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی بیٹسمینوں کی رینکنگز میں پہلے نمبر جبکہ ون ڈے بیٹسمینوں کی رینکنگز میں ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔