Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈکپ کے لیے پاکستان ٹیم نے برطانیہ کے لیے اڑان بھر لی ہے۔ انگلینڈ روانگی سے قبل قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ورلڈکپ سے پہلے میزبان ٹیم کے خلاف سیریز ہے جو کہ گزشتہ لمبے عرصے سے زبردست کرکٹ کھیلتی آ رہی ہے، اگر ہم یہ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئے تو ورلڈکپ سے پہلے ہمارا مورال بلند ہو جائے گا۔
حارث سہیل نے کہا کہ آج کل کرکٹ بدل گئی ہے، 300 سے زائد رنز اسکور ہونا معمول بن چکا ہے، متحدہ عرب امارات کی پچز پر اتنا اسکور کرنا آسان نہیں ہوتا لیکن انگلینڈ میں یہ اتنے اسکور آسانی سے رنز کیے جا سکتے ہیں اور ہم وہاں جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے۔
انھوں نے اپنی پرفارمنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد میرے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ حارث سہیل نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 72.75 کی اوسط سے 291 رنز اسکور کیے تھے۔