Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم انگلینڈ کے لیے روانہ ہو چکی ہے اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹویٹر پر قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انضمام الحق نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم محبت کے ساتھ آپ کے پیچھے کھڑی ہے، ہماری دعائیں اور سپورٹ آپ کے ساتھ ہے، آپ کے پاس وہ سب کچھ جو ورلڈکپ جیتنے کے لیے چاہیے۔
انضمام الحق نے کہا کہ میدان میں پوری جان لگا دینا اور بہترین کھیل پیش کیجیے گا باقی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ چیف سلیکٹر نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی بلند کیا۔ انضمام الحق 1992 کا ورلڈکپ جیتنے والی قومی ٹیم کا حصہ تھے اور انھوں نے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
ورلڈکپ کے لیے انضمام الحق جب قومی اسکواڈ کا اعلان کرنے آئے تھے تو انھوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ جب میں پہلی بار قومی ٹیم کا حصہ بنا تھا تو ہم نے عالمی کپ جیتا اور اب میں پہلی بار چیف سلیکٹر ہوں اس لیے اس بار بھی پاکستان ہی جیتے گا۔