Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

Indian Premier League (IPL) 2019

راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کر کے دہلی کیپیٹلز نے پوائنٹس ٹیبل پر چنائی سپر کنگز سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔ آئی پی ایل کے رواں سیزن کا 41واں میچ دہلی کیپٹلز اور راجستھان رائلز کے درمیان کھیلا گیا۔ راجستھان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اجنکا راہانے کی شاندار سنچری اور اسٹیو اسمتھ کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز اسکور کیے۔

ہدف کے تعاقب میں پریتھوی شا اور شیکھر دھون نے دہلی کو شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 72 رنز جوڑے۔ شیکھر دھون 54 اور پریتھوی شا 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو ریشب پانٹ کی دھواں دھار نے راجستھان کی فتح کا دیا بجھا دیا۔
انھوں نے نے 36 گیندوں پر 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کی اس شاندار اننگز کی بدولت دہلی کیپیٹلز نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر حاصل کر کے 6 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی۔