Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد پاکستان انڈر-19 کرکٹ ٹیم کا دورہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا کے حالات کے باعث دورہ ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور سری لنکن بورڈ کے درمیان اس دورے کے حوالے سے رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا نے انڈر-19 ٹیموں کے درمیان سیریز کا گرین سگنل دینے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔
سری لنکا کرکٹ نے سیریز کے انعقاد کیلئے اپنی وزارت دفاع اور وزارت کھیل سے رہنمائی مانگ لی ہے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ٹور کے لیے سری لنکن بورڈ کے ساتھ اپنی حکومت کی بھی اجازت درکار ہو گی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ مشکل کی گھڑی میں سری لنکا کے ساتھ ہیں اور سری لنکن بورڈ کو سیریز نیوٹرل مقام پر کروانے کی تجویز دی ہے۔ قومی انڈر-19 ٹیم کی سری لنکا روانگی 30 اپریل کو شیڈول ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میں 2 چار روزہ اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جانے ہیں۔