Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی سی بی نے گورننگ بورڈ کے دو اراکین کبیر احمد خان اور شاہ دوست کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ کبیر احمد خان اور شاہ دوست کو کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ کبیر احمد خان فاٹا ریجن اور شاہ دوست کوئٹہ ریجن کے صدر ہیں۔ دونوں اراکین کو سات روز میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی سی بی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ دونوں اراکین نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میڈیا میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں اراکین نے میڈیا میں غلط حقائق بیان کیے۔
گورننگ بورڈ اراکین نے کوئٹہ میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں محکموں اور علاقائی ٹیموں کو بحال رکھنے اور مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کی تعیناتی کے خلاف آواز اٹھائی تھی جس کے بعد نعمان بٹ کو بھی نوٹس جاری کر کے معطل کر دیا گیا تھا۔