Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچنے کے بعد آج کینٹ میں پہلا پریکٹس سیشن کرے گی۔ گرین شرٹس 27 اپریل کو انگلش کاؤنٹی ٹیم کینٹ کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم براستہ دبئی انگلینڈ پہنچی اور ایک روز آرام کیا۔ آج کینٹ میں شیڈول پریکٹس سیشن میں تمام کھلاڑی حصہ لیں گے۔
قومی ٹیم 27 اپریل کو انگلش کاؤنٹی کینٹ، 29 اپریل کو نارتھ ہیمپٹن شائر جبکہ یکم مئی کو لیسسٹرشائر کے خلاف ٹور میچ کھیلے گی۔ انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 8 مئی سے ہو گا۔
قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈکپ کے لیے برطانیہ پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے۔ پاکستانی شائقین کرکٹ پرامید ہیں کہ قومی ٹیم فائنل کھیل کر انگلینڈ سے روانہ ہونے والی بھی آخری ٹیم ہو گی اور 1992 کے بعد دوسرا عالمی کپ جیتنے میں کامیاب ہو گی۔