Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر میر حمزہ نے 2018 میں آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا مگر پہلے میچ میں اپنا جادو دکھانے میں ناکام رہے تھے اور صرف ایک وکٹ ہی لے سکے۔ اپنے ایک انٹرویو میں میر حمزہ نے کہا ہے کہ وہ پرامید ہیں کہ اچھی پرفارمنس کے ذریعے پاکستان ٹیم کا مستقل رکن بن جائیں گے۔
نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ وہ جو بھی میچ کھیلتے ہیں اس میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ پاکستان سے کھیلیں یا نہ کھیلیں ان کا ہمیشہ ایک ہی مقصد رہا ہے اور وہ ہے اپنی طرف سے سو فیصد دینا۔
میر حمزہ نے مزید کہا کہ ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی کرے مگر میں چاہتا ہوں کہ ایسی پرفارمنس دوں کہ میں پاکستان کی ضرورت بن جاؤں اور ٹیم کو میچز میں کامیابیاں دلاؤں، میں اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہا ہوں۔