Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے اہم ترین بیٹسمین بابر اعظم ورلڈکپ کے لیے پوری طرح تیار نظر آ رہے ہیں۔ انگلینڈ روانگی سے پہلے بابر اعظم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ جس دن کے لیے سالوں سے تیاری کر رہے تھے وہ دن آ گیا ہے، دعا کریں کہ ہم چیمپئن بن کر واپس لوٹیں اور پاکستان کو خوشیوں کا موقع فراہم کریں۔
انھوں نے کہا کہ 'کورنرڈ ٹائیگرز' زبردست مقابلوں کے لیے تیار ہیں۔ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی کامیابی کے لیے بابر اعظم کا کردار بہت اہم ہو گا لیکن انگلینڈ میں ان کا ریکارڈ کچھ اچھا نہیں رہا ہے۔
بابر اعظم انگلینڈ میں اب تک دس ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں اور وہ برطانیہ کی سرزمین پر ایک بھی نصف سنچری نہیں بنا سکے۔ انھوں نے انگلینڈ میں 31.87 کی اوسط سے 255 رنز اسکور کیے ہیں۔