Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد انگلینڈ میں بڑا معرکہ مارنے کے لیے پرعزم نظر آ رہے ہیں۔ انگلینڈ روانگی سے پہلے اپنے ویڈیو پیغام میں سرفراز احمد نے کہا کہ ہم انگلینڈ جا رہے ہیں، تمام لوگ ہمارے لیے دعا کریں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں اچھا کھیلے گی اور ایونٹ میں ہمیں سپورٹ کرتے رہیں۔
چیمپئنز ٹرافی اور انڈر-19 ورلڈکپ میں پاکستان کو فتح دلانے والے سرفراز احمد پہلی مرتبہ ورلڈکپ میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔ پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا تھا کہ 1992 میں عمران خان نے جو کارنامہ انجام دیا تھا وہ بھی ایسا ہی کر کے اپنا نام بنانا چاہتے ہیں۔ پاکستان ٹیم ورلڈکپ سے پہلے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ اور پانچ ون ڈے میچز کھیلے گی۔