اگر آپ کو ابتدائی مرحلوں میں آئی سی سی ورلڈکپ کے ٹکٹ نہیں ملے تو تیار ہو جائیں کیونکہ 25 اپریل سے ورلڈکپ میچز کی ٹکٹوں کی فروخت پھر سے شروع ہو رہی ہے۔ 25 اپریل سے آئی سی سی ورلڈکپ کے تمام میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آفیشل ٹکٹنگ ویب سائٹ پر شروع ہو گی۔ آئی سی سی کے مطابق ٹکٹس پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر فروخت کیے جائیں گے۔
آئی سی سی نے ٹکٹس خریدنے والوں کو ہدایت دی ہے کہ جعلی ٹکٹوں سے بچنے کے لیے صرف آفیشل سیلرز سے ہی ٹکٹس خریدیں۔ تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر ورلڈکپ میچز کے تقریباََ آٹھ لاکھ ٹکٹس فروخت کیے جائیں گے اور اب تک تقریباََ تیس لاکھ ٹکٹوں کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ شائقین کرکٹ کو میگا ایونٹ کا بےصبری سے انتظار ہے۔