Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان انڈر-19 ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے۔ اس موقع پر پاکستان انڈر-19 کرکٹ ٹیم کے کوچ اور مینجر اعظم خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جونیئر کھلاڑیوں کو دیسی کھانوں کی بجائے ڈائٹ پلان کے مطابق کانٹینینٹل کھانے دیئے جا رہے ہیں اور یہ ڈائٹ پلان ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔
اعظم خان نے کہا کہ بریانی بھی اچھی ڈش ہے مگر یہ شادی بیاہ میں اچھی لگتی ہے۔ جونیئر کیمپ میں بریانی اور مرغ کھانوں پر پابندی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل وسیم اکرم نے کرکٹرز کو کیمپ میں بریانی کھیلانے پر کافی اعتراض کیا تھا۔
پاکستان سینیئر ٹیم کے موجودہ سیٹ اپ میں بھی فٹنس کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے اسی لیے پی سی بی کی کوشش ہے کہ نچلی سطح سے ہی کھلاڑیوں کی فٹنس پر کام کیا جائے۔