Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کے چوتھے ایڈیشن میں اپنی پہچان بنانے والے ملتان سلطانز کے وکٹ کیپر بیٹسمین عمر صدیق نے کہا ہے کہ انھیں پاکستان کی طرف سے کھیلنے کی جلدی نہیں ہے اور وہ اپنے موقع کا انتظار کریں گے۔ اپنے ایک انٹرویو میں عمر صدیق نے کہا کہ سرفراز احمد اور محمد رضوان اس وقت بہترین کھیل پیش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں محنت کرتا ہوں اور اپنی نیچرل گیم کھیلتا ہوں باقی سب اللہ پر چھوڑ دیتا ہوں۔
پاکستان ٹیم میں شامل ہونے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے کھیلنے کی مجھے کوئی جلدی نہیں ہے، میری کوشش یہی ہے کہ میں جب بھی قومی ٹیم کا حصہ بنوں، اپنی پرفارمنس سے مایوس نہ کروں اور ملک کے لیے زبردست انداز میں کھیلوں۔ انھوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنی قابلیت پر یقین ہے مگر یہ صرف اللہ کو ہی پتا ہے کہ میں کب قومی ٹیم میں جگہ بنا سکوں گا۔