Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

چند دن قبل سابق بھارتی بیٹسمین ورندر سہواگ نے کہا تھا کہ پاک بھارت میچ کسی جنگ سے کم نہیں اور بھارتی ٹیم کو یہ میچ ضرور جیتنا ہو گا جس پر قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ سہواگ کے بیان پر کوئی ردعمل نہیں دینا چاہتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ سابق بھارتی کرکٹر کے بیان پر ہم صرف ہنس ہی سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کرکٹ کا میچ کسی سے جنگ نہیں بلکہ اس کا مطلب لوگوں کو انٹرٹین کرنا ہوتا ہے، یہ درست ہے کہ پاک-بھارت میچز شائقین کیلئے بڑی دلچسپی کا باعث ہوتے ہیں۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ ورلڈکپ کے میچز میں دیگر ٹیموں کی طرح بھارت کے ساتھ میچ میں بھی بہترین کھیل سے شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کریں گے۔ سہواگ کے اسی بیان پر شعیب ملک نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بھی میچ ہی ہو گا کوئی جنگ نہیں۔