Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ابھی انگلینڈ کے خلاف سیریز پر نظریں ہیں، اس کے بعد ورلڈکپ کی طرف جائیں گے۔ جنید خان نے کہا کہ وہ انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہونے والا میگا ایونٹ کھیلنے کے لیے بیتاب ہیں۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ ورلڈکپ کے لیے بہت تیاری کی ہے اور اپنی فٹنس پر بھی بھرپور محنت کر رہا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی پیش کرنے کی پوری کوشش کروں گا، انگلینڈ میں پچز بیٹسمینوں کے لیے سازگار ہو گئی ہیں مگر اس کے باوجود ہم کوشش کریں گے کہ حریف ٹیم کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کریں۔
جنید خان کو مسلسل تیسری مرتبہ ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے مگر واضح رہے انھوں نے اب تک ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی جانب سے ایک میچ بھی نہیں کھیلا۔ ورلڈکپ 2011 میں جنید خان کو پاکستان ٹیم میں منتخب کیا گیا مگر وہ پورے ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں کھیل سکے جبکہ 2015 کے عالمی کپ میں بھی وہ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔