سابق بھارتی کپتان کپل دیو کا مہندر سنگھ دھونی کے بارے میں کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے دھونی نے جو کچھ کیا وہ کوئی اور کبھی نہیں کر سکتا۔ کپل دیو نے کہا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین دھونی نے بھارتی کرکٹ کیلئے بہت خدمات سر انجام دی ہیں، کوئی نہیں جانتا دھونی مزید کتنی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں، ان پر تنقید کرنے کی بجائے ہم سب کو ان کی عزت کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے ورلڈکپ میں مہندر سنگھ دھونی کا بھارتی ٹیم میں کردار بہت اہم ہو گا اور وہ ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ کپل دیو کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں جس ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے وہ بہت مضبوط نظر آ رہی ہے مگر انگلینڈ میں بھارتی ٹیم کے لیے کامیابی حاصل کرنا آسان نہیں ہو گا۔