پاکستان کی طرف سے ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے والے نوجوان فاسٹ بولر میر حمزہ اس وقت انگلش کاؤنٹی ٹیم سسیکس کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ میر حمزہ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمیشہ میرا یہ مقصد تھا کہ کچھ عرصے کے لیے انگلینڈ میں کرکٹ کھیلوں تا کہ مجھے یہاں کی کنڈیشنز کا اندازہ ہو سکے اور پاکستان کی طرف سے موقع ملنے پر اس سے استفادہ حاصل کروں گا۔ نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ سسیکس کی جانب سے پہلے مجھے صرف 9 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن بعد میں انھوں نے مجھے آفر کی کہ میں تمام ون ڈے میچز میں بھی ان کی نمائندگی کروں جس کو میں نے قبول کر لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں اسی موقع کے انتظار میں تھا جس میں مجھے کامیابی ملی ہے۔