Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلنے والے نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین عمر صدیق نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے اس بات کا یقین ہے کہ میرے اندر اتنا ٹیلنٹ ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کر سکوں۔ عمر صدیق نے کہا کہ پی ایس ایل میں کھیلنے کا تجربہ شاندار رہا، 2016 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ تھا لیکن کوئی میچ کھیلنے کو نہیں ملا۔
وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ 2019 کے ایڈیشن میں ملتان سلطانز نے مجھے اپنی ٹیم میں شامل کیا اور میں نے سات میچز کھیلے جس سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں نامور کرکٹرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کیا اور ان کے تجربے سے سیکھنے کی کوشش کی۔ عمر صدیق نے مزید بتایا کہ ہر میچ سے پہلے شاہد آفریدی اور شعیب ملک میری رہنمائی کرتے تھے۔