Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن کے لیے ممبئی انڈینز کی ٹیم میں شامل ہونے والے نوجوان ویسٹ انڈین فاسٹ بولر الزاری جوزف کندھے کی انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ممبئی انڈینز نے الزاری جوزف کو نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملنے کی جگہ ٹیم میں شامل کیا تھا۔
ویسٹ انڈین فاسٹ بولر نے آئی پی ایل میں پہلا میچ سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف کھیلا تھا جہاں انھوں نے 12 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی تھیں جو کہ آئی پی ایل کی تاریخ کی سب سے بہترین بولنگ ثابت ہوئی۔
وہ راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے اور ان کی جگہ ساؤتھ افریقی فاسٹ بولر بیورن ہینڈرکس کو شامل کر لیا گیا ہے جو پہلے کنگز الیون پنجاب کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔