Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گلوسیسٹرشائر سیکنڈ الیون اور باتھ کرکٹ کلب کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا۔ گلوسیسٹرشائر کی ٹیم میں شامل اسکاٹش بیٹسمین جارج منسی نے 25 گیندوں پر سنچری اسکور کر کے دنیائے کرکٹ میں تہلکہ مچا دیا۔ انھوں نے 39 گیندوں پر 147 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 20 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔
جارج منسی کے ساتھی بیٹسمین وِلوز نے بھی 35 گیندوں پر 72 رنز اسکور کیے۔ گلوسسیٹرشائر نے مقررہ بیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز اسکور کیے۔ ہدف کے تعاقب میں باتھ کرکٹ کلب صرف 214 رنز ہی بنا سکی اور گلوسیسٹرشائر نے میچ 112 رنز سے جیت لیا۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیزترین سنچری بنانے کا اعزاز کرس گیل کے پاس ہے جو انھوں نے آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی طرف سے کھیلتے ہوئے اسکور کی تھی۔ سرے کے بیٹسمین وِل جیک نے بھی لنکاشائر کے خلاف 25 گیندوں پر سنچری اسکور کر رکھی ہے۔