پاکستان کے ٹیسٹ بیٹسمین اور ون ڈے ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے بھی پاکستان کی ورلڈکپ ٹیم کے لیے نیک خواہشات اظہار کیا ہے۔ اظہر علی نے قومی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کامیابی کے لیے خود پر یقین کرنا بہت ضروری ہے۔
پاکستان کی ٹیم انگلینڈ پہنچ چکی ہے اور قومی کرکٹرز نے گزشتہ روز پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان نے تین پریکٹس میچز کھیلنے ہیں۔
اس کے بعد انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 8 مئی سے شروع ہو گی۔ پاکستان ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔