راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ٹیم سیمی فائنل مرحلے تک پہنچ جائے گی لیکن انھوں نے ورلڈکپ جیتنے کے لیے انگلینڈ کو فیورٹ قرار دیا۔ شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کے کچھ کھلاڑی عالمی کپ کے بعد کرکٹ سے دور ہو جائیں گے، انھیں دوبارہ ورلڈکپ کھیلنے کا موقع نہیں ملے گا اس لیے ان کھلاڑیوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اپنی فیورٹ ٹیم انگلینڈ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ون ڈے فارمیٹ میں انگلش ٹیم کو سنجیدہ نہیں لیا جاتا تھا لیکن اب وہ اس فارمیٹ میں زبردست کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کی فاسٹ بولنگ میں کچھ خامیاں ہیں لیکن اس کے باوجود میں یہی سمجھتا ہوں کہ میزبان ٹیم ہی اس دفعہ عالمی کپ کی ٹرافی اٹھائے گی۔