Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی ورلڈکپ لیگ ٹو میں شرکت کرنے والی امریکا اور عمان کی ٹیموں کو ون ڈے اسٹیٹس مل گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے دونوں ٹیموں کو ون ڈے اسٹیٹس ملنے کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ آئی سی سی ورلڈکپ لیگ ٹو میں امریکا نے ہانگ کانگ کو 84 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کی۔
پاپوا نیو گینی کو کینیڈا کے ہاتھوں شکست ہونے کی وجہ سے عمان کو ون ڈے اسٹیٹس ملا۔ عمان کی ٹیم کے کپتان مقصود اس کامیابی پر بہت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور ہمارا مشن ابھی مکمل نہیں ہوا۔ انھوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے بطور کپتان میں مزید بہتر کھیل سکتا جس کیلئے محنت کر رہا ہوں۔
عمان کی ٹیم نے ورلڈکپ لیگ ٹو میں چار میچز کھیلے ہیں اور اسے کسی میچ میں شکست نہیں ہوئی جبکہ امریکن ٹیم نے چار میں سے تین میچز میں فتح اپنے نام کی ہے۔ ورلڈکپ لیگ ٹو کے اختتام پر چار سرفہرست ٹیموں کو ون ڈے اسٹیٹس دیا جائے گا۔