Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ انجری سے نجات حاصل کر کے ٹیم میں واپس آ چکے ہیں۔ انھیں انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈکپ کے لیے منتخب کی جانے والی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ان کے حوالے سے خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے کہ شاید وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز نہ کھیلیں اور ان تمام چہ میگوئیوں کا جواب محمد حفیظ نے دے دیا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران محمد حفیظ سے سوال ہوا کہ کیا وہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز کھیلیں گے تو انھوں نے جواب دیا کہ مجھے امید ہے میں انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل مکمل طور فٹ ہو جاؤں گا اور اس سیریز کے لیے قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گا۔
محمد حفیظ نے کہا کہ ایک سینیئر کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے ورلڈکپ میں مجھ پر بھاری ذمہ داری ہے، میری پوری کوشش ہو گی کہ سب کی توقعات پورا اتروں اور پاکستان کی فتح میں اپنا کردار ادا کروں۔