Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی طرف سے کھیلنے والے وہاب ریاض اور حسن علی ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے تو سوالات پوچھنے کا سلسلہ چل نکلا۔ پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں وہاب ریاض نے میزبان کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے حسن علی کا تعارف کروایا۔
وہاب ریاض نے پہلے حسن علی سے سوال کیا کہ آؤٹ کرنے کے بعد آپ کو میرا جشن منانے کا انداز پسند ہے یا اپنا؟ حسن نے جواب دیا کہ مجھے اپنا اسٹائل پسند ہے کیونکہ میں یہ کبھی نہیں بدلنے والا، آپ ہر دفعہ ایک نئے اسٹائل کے ساتھ آتے ہیں تو وہ بھی اچھا لگتا ہے۔
حسن علی نے بھی وہاب ریاض سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ اختتامی اوورز میں آپ کس طرح کی بولنگ کرنا پسند کرتے ہیں؟ وہاب نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میری پہلی ترجیح ہوتی ہے کہ یارکر کروں لیکن باقی صورتحال پر منحصر کرتا ہے۔
وہاب ریاض نے حسن علی سے دونوں کی مشترکہ بولنگ خصوصیات کے حوالے سے پوچھا تو حسن نے جواب دیا کہ ہم دونوں اٹیکنگ بولنگ کرنا پسند کرتے ہیں اور ہم دونوں کی گیند ریورس سوئنگ بھی ہوتی ہے۔