پاکستان ٹیم میں اس وقت صرف ایک چیز کی کمی محسوس کی جا رہی ہے اور وہ ہے جارحانہ بیٹنگ کرنے والے والے بلےباز کی۔ انگلینڈ روانگی سے قبل مکی آرتھر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ہم مکمل تیاری کے ساتھ جا رہے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمارے پاس ایسے بیٹسمین ہیں جو ورلڈکپ میں مسلسل 350-300 رنز اسکور کر سکتے ہیں۔ سرفراز احمد نے کہا کہ میگا ایونٹ کے دوران وہ اوپر بیٹنگ کرنے آئیں گے اور ان پر کوئی پریشر نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ رضوان کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ بہت مشکل تھا کیونکہ انھوں نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ سرفراز احمد نے مزید کہا کہ مجھے بھی رضوان کے لیے برا محسوس ہو رہا ہے لیکن مڈل آرڈر کے لیے ہمیں چار بیٹسمین منتخب کرنے تھے تو ہم نے بابر اعظم، حارث سہیل، شعیب ملک اور محمد حفیظ کا انتخاب کیا۔