ناقص فارم کے باعث محمد عامر کو ورلڈکپ کے اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا تو مختلف حلقوں کی جانب سے فیصلے پر تنقید کی گئی اور حیرانگی کا اظہار بھی کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق محمد عامر کا بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنا یقیناََ بھارتی ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا کیونکہ عامر جب بھی بھارت کے خلاف میدان میں اترے انھوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں محمد عامر نے بھارت کے خلاف جو بولنگ کی تھی وہ ابھی تک بھارتیوں کے ذہنوں پر سوار ہے۔ محمد عامر بھارت کے خلاف 8 انٹرنیشنل میچز میں اب تک 9 وکٹیں حاصل کر سکے ہیں۔ فاسٹ بولر کے پاس انگلینڈ کے خلاف سیریز میں پرفارمنس دکھا کر ورلڈکپ ٹیم میں شامل ہونے کا سنہری موقع ہے۔